Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
عوامی نمائندوں ، سیول سرویس عہدیداروں اور صحافیوں کیلئے فیوچر سٹی میں 500 ایکر اراضی

عوامی نمائندوں ، سیول سرویس عہدیداروں اور صحافیوں کیلئے فیوچر سٹی میں 500 ایکر اراضی

سیاست 4 days ago

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تجویز، ہیلت کلسٹر اور اے آئی سٹی کے قیام میں پیشرفت، سرمایہ کاری کیلئے خصوصی سیل کا قیام

حیدرآباد ۔20۔ مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے صنعتی ترقی پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کیا۔ وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو ، چیف سکریٹری رام کرشنا راؤ ، چیف منسٹر کے اسپیشل سکریٹری اجیت ریڈی ، تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کے نائب صدرنشین سشانک ، کمشنر انڈسٹریز نکھل چکرورتی ، جوائنٹ سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی انودیپ درشتی اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ چیف منسٹر نے بھارت فیوچر سٹی میں اراضیات کے الاٹمنٹ اور صنعتوں کے قیام پر اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو عالمی معیار کی انفراسٹرکچر سہولتوں کے ساتھ ترقی دیتے ہوئے نیٹ زیرو سٹی کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بنیادی سہولتوںکی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عالمی شہروں کا جائزہ لیتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔ چیف منسٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ انفراسٹرکچر کی تکمیل کے بعد ہی اراضیات کے الاٹمنٹ میں پیشرفت کریں اور عالمی سطح کی کمپنیوں کو فیوچر سٹی میں لانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ چیف منسٹر نے عوامی نمائندوں ، سیول سرویس عہدیداروں اور صحافیوں کیلئے فیوچر سٹی میں 500 ایکر اراضی مختص کرنے کی تجویز پیش کی۔ اس سلسلہ میں 23 مئی کے کابینی اجلاس میں قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ہیلت کلسٹر کو فیوچر سٹی میں قائم کرنے کی مساعی کی جارہی ہے اور ضرورت پڑنے پر وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرتے ہوئے منظوری کی درخواست کی جائے گی۔ چیف منسٹر نے فیوچر سٹی انڈسٹریل پارک میں صنعتوں کے قیام کے لئے جون میں سنگ بنیاد تقریب منعقد کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں انویسٹ تلنگانہ کے عنوان سے خصوصی سرمایہ کاری سیل کے قیام اور اس کے لئے پرکشش لوگو اور ویب سائیٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ خصوصی سیل کے لئے علحدہ دفتر قائم کیا جائے گا۔ سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے اسکارٹ آفیسر سسٹم متعارف کرنے اور گروپ I رتبہ کے عہدیداروں کو ذمہ داری دینے کی تجویز پیش کی گئی۔ چیف منسٹر نے ٹاملناڈو اور گجرات کی صنعتی پالیسیوں کا جائزہ لینے ، بلٹ ٹرین منصوبہ کے لئے اراضی کے حصول اور 1500 ایکر پر ڈیٹا سٹی کے قیام کی ہدایت دی۔چیف منسٹر نے کہا کہ ڈیٹا سٹی کی پانی کی ضروریات کی تکمیل کے لئے ایس ٹی پیز استعمال کئے جائیں گے۔ چیف منسٹر نے کریم نگر ، ورنگل اور وجئے واڑہ روڈ کے قریب سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی جہاں ڈیٹا سنٹرس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے گلوبل کیپبلٹی سنٹرس کے قیام کیلئے نئی پالیسی تیار کرنے اور اندرون تین ماہ تمام سرکاری دفاتر کو فائبر نیٹ ورک سے مربوط کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنیوں میں شہر کے اطراف کیپبلٹی سنٹرس کے قیام میں دلچسپی دکھائی ہے۔ نظام آباد ، کریم نگر اور ورنگل ہائی ویز پر اراضی کی نشاندہی کی جائے گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ بھارت فیوچر سٹی میں آرٹیفشل انٹلیجنس سٹی کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے فیوچر سٹی کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ فائبر انٹرنیٹ کنکشن سے سرکاری دفاتر کو مربوط کیا جارہا ہے ۔ گزشتہ 6 ماہ میں 54 کروڑ کے ٹی فائبر انٹرنیٹ کے آرڈرس سرکاری محکمہ جات سے حاصل ہوئے ہیں۔ 1/k

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu