Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بنکوں میں 500 کے نوٹوں کی قلت سے عوام کو مشکلات

بنکوں میں 500 کے نوٹوں کی قلت سے عوام کو مشکلات

سیاست 1 day ago

بدعنوان عہدیداروں کے مکانات پر دھاوؤں سے کروڑہا روپئے کی ضبطی باعث تشویش

حیدرآباد۔23۔ مئی ۔(سیاست نیوز) بینکوں میں 500کے کرنسی نوٹوں کی قلت اور بدعنوان عہدیداروں کے مکانات میں دھاوے کے دوران کروڑہا روپئے کے 500 کے کرنسی نوٹوں کی برآمدگی کے سلسلہ نے عوام اور بینک کاری نظام سے جڑے ہوئے عہدیداروں کو تشویش میں مبتلاء کرنا شروع کردیا ہے ۔ دونوں شہروں میں موجود مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم میں 500 کے کرنسی نوٹوں کی عدم موجودگی اور ان کی جگہ 200 اور100کے کرنسی نوٹوں کی اجرائی عمل میں لائی جار ہی ہے اور بینکوں میں 500 روپئے کے کرنسی نوٹ زیادہ مقدار میں جاری کرنے سے گریز کئے جانے کے سبب عوام میں شبہات پائی جانے لگے ہیں۔ملک کے مختلف مقامات پر بدعنوان عہدیداروں کے پاس کئے جانے والے دھاوؤں کے دوران 1تا5 کروڑ کے نقد کرنسی جو کہ بیشتر 500 کے کرنسی نوٹوں کی شکل میں دستیاب ہورہی ہے یہ معمول کی بات بن چکی ہے لیکن ہندستانی شہریوں کو بینک کے ذریعہ 500 کے کرنسی نوٹ جاری کرنے سے کئے جانے والے گریز سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت بدعنوانیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی سے زیادہ عوام کو مشکلات میں مبتلاء کرنے میںدلچسپی رکھتی ہے۔ دونوں شہروں کے اے ٹی ایم مراکز میں 500 کے کرنسی نوٹوں کی قلت کے سلسلہ میں بینکوں کے ذمہ داروں کا کہناہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق کرنسی کے چلن اور بازار میں موجود کرنسی نوٹوں کی تعداد کے مطابق کرنسی نوٹوں کی اجرائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ سال گذشتہ کے اواخر میں بعض صحافتی وذرائع ابلاغ اداروں کی جانب سے سال 2026 کے اوائل میں حکومت کی جانب سے 500 روپئے کے کرنسی نوٹوں کی تنسیخ کے سلسلہ میں خبریں وائرل کی گئی تھی جس پر ریزرو بینک آف انڈیا نے اس بات کی وضاحت کی تھی کہ مرکزی حکومت کی جانب سے 500 روپئے کے کرنسی نوٹوں کے چلن کو روکنے کے سلسلہ میں کوئی منصوبہ تیار نہیں کیاگیا ہے اور نہ ہی کوئی منصوبہ زیر غور ہے لیکن اس کے باوجود عوام میں شبہات پائے جارہے ہیں اور اب جبکہ عید الاضحی کے قریب عوام اپنے بینک کھاتوں سے رقومات منہاء کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو بینک انہیں 500 کے کرنسی نوٹوں کے بجائے 200 یا 100کے کرنسی نوٹ جاری کر رہے ہیں اس کے علاوہ اے ٹی ایم سے بھی 100 اور200 کے کرنسی نوٹ جاری کئے جانے سے عوام تشویش میں مبتلاء ہونے لگے ہیں۔H/3

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu