Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
میانمار میں باغیوں کے زیر کنٹرول صوبے میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی

میانمار میں باغیوں کے زیر کنٹرول صوبے میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 55 ہوگئی

سیاست 3 weeks ago

نیبیوڈو۔ یکم ؍ جون (ایجنسیز) میانمار کے صوبہ شان میں واقع گاؤں میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 55 ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامکھم ٹاؤن شپ کے گاؤں کاؤنگ تات میں پیش آنے والے دھماکے کے نتیجے میں 25 خواتین اور 30 مرد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کان میں ہونے والا دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا، جس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی، جبکہ دھماکے کے بعد آسمان پر سیاہ دھوئیں کے گھنے بادل چھا گئے۔ حکومت مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کان کنی میں استعمال ہونے والے دھماکہ خیز مواد کے اچانک پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu