Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
ٹول ٹیکس سے حکومت کو ایک سال میں 72930 کروڑ کی ریکارڈ آمدنی

ٹول ٹیکس سے حکومت کو ایک سال میں 72930 کروڑ کی ریکارڈ آمدنی

سیاست 1 hr ago

ایک سال میں 17 ہزار کروڑ کا اضافہ ، روڈ رابطہ میں توسیع کے سبب گاڑیوں کی آمد و رفت میں تیزیحیدرآباد ۔21۔ مئی (سیاست نیوز) ملک میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران ٹول ٹیکس سے حکومت کی آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ قومی سطح پر گاڑیوں کی آمد و رفت میں اضافہ کے نتیجہ میں ٹول ٹیکس کی وصولی میں اضافہ ہوا اور روڈ ٹرانسپورٹ کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اتھاریٹی نے ٹول ٹیکس کی وصولی کے لئے عصری سسٹم متعارف کیا ہے۔ مالیاتی سال 2025 میں ملک بھر میں ٹول ٹیکس کے ذریعہ 72930.83 کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے۔ ملک میں انفراسٹرکچر ترقی اور روڈ رابطہ میں اضافہ کے نتیجہ میں حکام کا کہنا ہے کہ قومی اور ریاستی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں اضافہ ہوا۔ 2024 میں ٹول ٹیکس کی آمدنی 55882.12 کروڑ تھی۔ محض ایک سال میں تقریباً 17 ہزار کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کے علاوہ روڈ رابطہ میں توسیع کے نتیجہ میں دور دراز علاقوں کو پہنچنے کیلئے قومی شاہراہوں کے استعمال کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ 2021 میں ٹول ٹیکس سے آمدنی 27926 کروڑ درج کی گئی تھی اور اس کے بعد سے ہر سال آمدنی میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال کی آمدنی کو ملک میں اب تک کی ریکارڈ آمدنی قرار دیا جارہا ہے۔1/k

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu