Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
روپے میں تاریخی گراوٹ، پہلی بار 96 فی ڈالر کی سطح عبور کر گیا

روپے میں تاریخی گراوٹ، پہلی بار 96 فی ڈالر کی سطح عبور کر گیا

سیاست 1 week ago

ممبئی، 15 مئی (یو این آئی) انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کے روز روپیہ پہلی بار 96 روپے فی ڈالر کی حد سے نیچے گر گیا اور کاروبار کے اختتام پر 17 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 95.81 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔یہ ہندوستانی کرنسی کی اب تک کی سب سے کمزور اختتامی سطح ہے ۔ اس سے قبل کاروبار کے دوران روپیہ تاریخی گراوٹ کے ساتھ 96.14 روپے فی ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔ پہلی بار ایک ڈالر کی قیمت 96 روپے سے تجاوز کر گئی۔گزشتہ کاروباری دن 95.64 روپے فی ڈالر پر بند ہونے والا روپیہ آج 22 پیسے کی کمزوری کے ساتھ 95.86 روپے فی ڈالر پر کھلا۔ کاروبار کے دوران یہ نچلی سطح پر 96.14 روپے فی ڈالر اور بلند ترین سطح پر 95.70 روپے فی ڈالر تک گیا۔ آخر میں روپیہ 95.81 روپے فی ڈالر پر بند ہوا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu