Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
گروپ I کے منتخب ڈپٹی کلکٹرس کو عوام کی خدمت کیلئے وقف ہونے کا مشورہ

گروپ I کے منتخب ڈپٹی کلکٹرس کو عوام کی خدمت کیلئے وقف ہونے کا مشورہ

سیاست 6 days ago

44 پروبیشنری عہدیداروں کی گورنر شیو پرتاپ شکلا سے ملاقات، نظم و نسق کے تجربات کا جائزہحیدرآباد ۔18۔ مئی (سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ شیو پرتاپ شکلا نے گروپ I کے تحت ڈپٹی کلکٹرس کے عہدہ پر تقرر پانے والے 44 پروبیشنری ڈپٹی کلکٹرس سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ایم چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ میں ڈپٹی کلکٹرس کی ٹریننگ جاری ہے۔ نائب صدرنشین و مینجنگ ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر شانتی کماری کی قیادت میں لوک بھون پہنچ کر گورنر سے ملاقات کی گئی ۔ گورنر نے نوجوان عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کیریئر میں بہتر مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ گورنر نے ہر ایک ڈپٹی کلکٹر سے بات چیت کی اور عوامی خدمات سے متعلق ان کے جذبات اور تجربات کی سماعت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ گروپ I کے منتخب عہدیدار مستقبل میں ریاستی نظم و نسق کی قیادت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان عہدیداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مکمل دیانتداری اور جذبہ کے ساتھ عوام کی خدمت کریں۔ گورنر نے کہا کہ عہدیداروں کو یہ احساس ہونا چاہئے کہ عوام کی خدمت ایک ذمہ داری ہے نہ کہ کوئی عہدہ یا پوزیشن۔ گورنر نے کہا کہ سماج اور قوم کی خدمت کے جذبہ کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ٹریننگ کی تکمیل کے بعد ڈپٹی کلکٹرس کے طور پر ریاست کی ترقی اور گڈ گورننس کے نشانہ کی تکمیل میں اہم رول ادا کریں گے۔ گورنر نے گروپ I کے منتخب امیدواروں سے ان کی تعلیم اور روزگار سے متعلق ترجیحات پر سوالات کئے۔ بیشتر ڈپٹی کلکٹرس نے گورنر کو بھروسہ دلایا کہ وہ عوام کی خدمت کو اولین ترجیح دیں گے اور ترقیاتی و فلاحی اسکیمات پر موثر عمل آوری کو یقینی بنائیں گے۔1/k/m/b

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu