Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
امریکی الیکٹرک وہیکل کمپنی Tesla کاحیدرآباد میں شوروم و سرویس سنٹر

امریکی الیکٹرک وہیکل کمپنی Tesla کاحیدرآباد میں شوروم و سرویس سنٹر

سیاست 1 day ago

تلنگانہ میں الیکٹرک وہیکل کے فروغ کیلئے حکومت سےاقدامات : وزیرسریدھر بابوحیدرآباد۔23۔مئی ۔ (سیاست نیوز) امریکی الکٹرک وہیکل کمپنی TESLA انڈیا کی ہندستان میں تیاری کے منصوبہ سے دستبرداری کی اطلاعات کے اندرون 2یوم Tesla کمپنی کے نمائندوں نے شہر حیدرآبا دمیں 'ٹیسلا' کمپنی کے شوروم اور سروس سنٹر کے قیام کے منصوبہ کا اظہار کیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ Teslaکمپنی کے ذمہ داروں نے ہندستان میں Teslaکی تیاری کے مرکز کے قیام سے دستبرداری کے سلسلہ میں توثیق نہیں کی ہے اور نہ ہی حکومت ہند نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ 'ٹیسلا' نے ہندستان میں اپنی گاڑیوں کی تیاری کا منصوبہ ترک کردیا ہے بلکہ گذشتہ ہفتہ بنگلورومیں Tesla نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی ہندستان میں اپنی الکٹرک کار کے ماڈل Yاور L آئندہ برس اپریل میں لانچ کرے گی۔ بنگلورو میں Teslaکے تجرباتی مرکز کے قیام کے دوران کئے گئے اس اعلان کے بعد Tesla انڈیا کے عہدیداروں نے ریاستی وزیر بھاری صنعت و انفارمیشن ٹکنالوجی سے ملاقات کرتے ہوئے شہر حیدرآباد میں Teslaکے شوروم کے علاوہ سروس سنٹر کے قیام کا منصوبہ سے واقف کروایا اور سلسلہ میں دلچسپی ظاہر کی ۔ وزیر مسٹر ڈی سریدھر بابو سے اس ملاقات کے دوران Tesla انڈیا کے عہدیداروں نے کمپنی کو وسعت دیئے جانے کے سلسلہ میں تیار کئے گئے منصوبہ سے واقف کروایا اور مسٹر ڈی سریدھر بابو نے کمپنی کے ذمہ داروں کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے الکٹرک وہیکل کے فروغ سے متعلق حکومت کے اقدامات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ میں الکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے سلسلہ میں متعدد اقدامات کررہی ہے۔H/M/3

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu