Wednesday, 02 Dec, 1.08 am سیاست

کھیل
کوہلی نے سیریز میں سنگین غلطی کی :گمبھیر

نئی دہلی ۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر برس پڑے۔ رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر نے کہا کہ کپتان ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بڑی غلطی کی۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ونڈے سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں ہندوستان کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ اس شکست کے بعد ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی اور ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہیں۔گوتم نے کہا کہ اگر آپ کے پاس جسپریت بمرا جیسا بولر ہو اور آپ ابتدا میں اس سے صرف دو اوورزکا ہی اسپیل کروائیں تو یہ غلطی نہیں بلکہ سنگین غلطی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بمرا اور محمد سمیع کو تقریباً 5، 5 اوورزکے اسپیل دیے جاتے تاکہ وہ کوشش کرتے اور آسٹریلیا کے ابتدائی کھلاڑیوں کو آؤٹ کرتے۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا کے اوپنرز وارنر اور فنچ نے ابتدائی دونوں میچوں میں 140 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔ سابق ٹسٹ کرکٹر گوتم نے کپتان کوہلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ دنیا کا کوئی بھی کپتان جسپریت بمرا جیسے بولرکو نئی گیند کے ساتھ صرف 2 اوورزکا ہی اسپیل دے ایسا ممکن نہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے تینوں ابتدائی اور اہم بیٹسمینس ارون فنچ، ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ فارم میں ہیں اور رنز بھی بنا رہے ہیں ایسے میں کس کا پاس ان کی وکٹ لینے کا موقع ہے؟ وہ ہے بمرا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے پاس آخری میچ میں بھی کامیابی حاصل کرکے ہندوستانی ٹیم کو ونڈے سیریز وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع ہے۔کوہلی اس وقت شدید دباؤ میں ہیں کیونکہ انہیں پہلے آئی پی ایل میں اپنی ٹیم بنگلور کیلئے ایک عرصہ سے ٹرافی حاصل نہ کرنے سے شائقین اور ماہرین کی کے منفی بیانات کاسامنا ہے اور اب آسٹریلیا کے دورہ پر دو مقابلوں میں شکست نے اس میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top