Wednesday, 02 Dec, 1.08 am سیاست

کھیل
چمپئنز ٹرافی کے آج تیسرے ایڈیشن کا فائنل

سری نگر۔ چمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنمنٹ کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل چہارشنبہ یہاں ٹی آر سی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔کرکٹ فریٹرنٹی ڈل گیٹ کی طرف سے منعقدہ اس ٹرافی کے فائنل میچ میں صوفی برادرس کا مقابلہ کشمیر جم خانہ کے ساتھ ہوگا۔دونوں ٹیموں کے کوچز نے کہا ہے کہ وہ فائنل میچ کھلینے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔یادر ہے کہ ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میچ میں صوفی برادرس نے شیپ آف فٹنس کو96 رنز سے شکست دے دی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں کشمیر جم خانہ نے عربی جیلورس کو83 رنوں سے ہرا کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کی تھی۔اس ٹرافی میں وادی کے مختلف علاقوں کی جملہ32 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top