Thursday, 03 Dec, 1.08 am سیاست

دنیا
برطانیہ نے کورونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دیدی

لندن: برطانیہ نے کورونا ویکسین کی وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دے دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دی ہے۔برٹش ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہیکہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کورونا سے 95% تک تحفظ فراہم کرتی ہے اور اس کی ویکسی نیشن کا پروگرام آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔برٹش ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق آئندہ ہفتے سے شروع کی جانے والی ویکسی نیشن میں سب سے پہلے ترجیحی گروپوں کو ویکسین دی جائے گی۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے چہارشنبہ کو ہیلتھ کیئر پراڈکٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی سفارشات کی منظوری دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ پہلے ہی 40 ملین ویکسینز کا آرڈر دے چکاہے جو 20 ملین لوگوں کے لیے ہے اور انہیں دن میں دو مرتبہ ویکسین دی جائے گی۔برطانوی حکام کا کہنا ہیکہ 10 ملین کے قریب ویکسینز جلد دستیاب ہونی چاہئیں اور ملک میں ویکسین کی پہلی خوراک آنے والے دنوں میں پہنچ رہی ہے۔برطانوی سیکرٹری صحت میٹ ہینکوک کا کہنا ہیکہ ملک بھر میں ویکسین کی دستیابی آئندہ ہفتے یقینی بنائی جائے گی اور ویکسی نیشن کا پروگرام آئندہ ہفتے کے آغاز سے ہی شروع ہوگا جو ایک خوش آئند بات ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top