Thursday, 03 Dec, 1.08 am سیاست

دنیا
عراق۔ شام سرحد پر فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر ہلاک

بغداد: عراقی سیکیورٹی اور مقامی ملیشیا کے عہدیداروں نے بتایا ہے کہ ہفتے اور اور اتوار کی درمیانی شب عراق۔ شام کی سرحد پر ایک فضائی حملے میں ایران کی پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق عہدیداروں نے کمانڈر کی شناخت کی تصدیق نہیں کی۔تاہم انہوں نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے ہمراہ گاڑی میں سفر کرنے والے 3 دیگر افراد بھی حملے میں ہلاک ہوئے۔عراقی سیکیورٹی کے دیگر دو عہدیداروں نے بتایا کہ یہ گاڑی عراقی سرحد کے اس پار ہتھیار لے کر جارہی تھی اور شام کے علاقے میں داخل ہونے کے بعد اسے نشانہ بنایا گیا۔ان دونوں عہدیداروں نے بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ عراقی نیم فوجی دستوں نے لاشوں کی بازیافت میں مدد کی۔عہدیداروں نے واقعے کا صحیح وقت بتانے سے گریز کیا۔دوسری جانب مقامی فوج اور ملیشیا کے ذرائع نے بھی اس واقعے کی تصدیق کی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top