Thursday, 03 Dec, 1.08 am سیاست

دنیا
اسرائیل ،فلسطین میں عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب : اقوام متحدہ

جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے متنبہ کیا کہ اسرائیل کی فلسطین کی سرزمین پر تعمیرات اور توسیع عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں جس سے حالات مزید کشیدہ ہوجائیں گے۔ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے عالمی دن کے موقع پر ورچوئل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گیٹرس کا کہنا تھا کہ اسرائیل مغربی کنارے کے الحاق کیلئے باضابطہ منصوبے کے تحت مقبوضہ علاقے میں یہودیوں کی واحد آباد کاری میں توسیع کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ اسرائیل کے عزائم تشویشناک ہیں، مغربی کنارے پر تعمیرات اور یہودی آبادکاریاں گزشتہ چار برسوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جس سے مذاکرات کے ذریعہ تنازعہ کے حل کے امکانات کم ہوتے جا رہے ہیں جب کہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال نے پہلے سے انتہائی سنگین صورت حال کو مزید خراب کردیا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top