Thursday, 21 Jan, 12.08 am سیاست

کھیل
پرانیت کورونا سے متاثر

بنکاک : ہندوستانی شٹلر بی سائی پرانیت جو کہ ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی امیدوں میں شامل سرفہرست ہیں، انہوں نے یہاں کورونا سے متاثر ہونے کے بعد رواں ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک کڈمبی سریکانت جوکہ پرانیت کے ساتھ ایک ہی کمرے میں مقیم تھے، انہوں نے قواعد کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے دستبردار ہونا پڑا ہے۔ بیاڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے توثیق کی ہے کہ سائی پرانیت کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹورنمنٹ سے دستبردار ہوچکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ سائنا نہوال اور ایچ ایس پرانوائے بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے تاہم ان کے بعد میں نتائج منفی آئے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top