برسبین۔ ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ روی شاستری نے آسٹریلیا کے خلاف گابا ٹسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد ڈریسنگ روم میں ٹیم کے سبھی کھلاڑیوں اور معاون عملہ کی دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسا تاریخی دن روز۔روز نہیں آتا ہے ۔بی سی سی آئی نے ان لمحوں کا ایک ویڈیو جاری کیا ۔ آسٹریلیا کی ایسی شکست حیران کن : پونٹنگمیلبورن۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ہندوستان کے خلاف شکست کے بعد کہا کہ ٹیم کی ایسی شکست حیران کرنے والی ہے کیونکہ آسٹریلیائی ٹیم میں سبھی تجربہ کار کھلاڑی موجود تھے اور وہ سیریز میں پورے دم کے ساتھ اتری تھی جبکہ ہندوستانی ٹیم کو کئی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑاتھا۔