Dailyhunt
تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران بعض مقامات پر کہر کا امکان

تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران بعض مقامات پر کہر کا امکان

سیاست 5 years ago

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آئندہ دو دنوں کے دوران بعض مقامات پر کہر کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔اس نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی اور رائل سیما میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی، یانم اور رائل سیما میں موسم خشک رہے گا۔اقل ترین درجہ حرارت 15.2 ڈگری سلسیس تلنگانہ کے ضلع میدک اور 16.7ڈگری سلسیس عادل آباد و حیدرآباد میں درج کیاگیا۔اے پی کے اننت پور میں اقل ترین درجہ حرارت 17ڈگری سلیسس درج کیاگیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu