Friday, 22 Jan, 1.08 am سیاست

کھیل
اسمتھ ، ہربھجن ،ملنگا،میکس ویل اور کئی معروف کھلاڑی ٹیموں سے خارج

نئی دہلی : آئی پی ایل 2021 کی تیاریوں کا عملاً آغاز ہوچکا ہے کیونکہ جہاں آئندہ ماہ کھلاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں اب ٹیموں کی جانب سے کھلاڑیوں کو آزاد کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے ۔دریں اثنا درجنوں کھلاڑیوں کو مختلف فرنچائزز نے انڈین پریمیر لیگ کے 2021 ایڈیشن کیلئے نیلامی سے پہلے آزاد کردیا ہے۔رائل چیلنجرز بنگلور نے 10 کھلاڑیوں سے اپنے معاہدات ختم کردئے ہیں جن میں گورکیرت سنگھ مان ، معین علی ، پرتھیو پٹیل (ہر طرح کی کرکٹ سے سبکدوش) ، پون نیگی ، شیوم دوبے ، امیش یادو ، آرون فنچ ، کرس مورس ، ڈیل اسٹین اور اسورو اڈانا۔چاگھئی سوپر کنگز نے 6 کھلاڑیوں کو فارغ کردیا ہے۔شین واٹسن (سبکدوش) ، مرلی وجے ،کیدار جادھاو ، ہربھجن سنگھ ، پیوش چاولہ اور منو سنگھ۔راجستھان رائلز نے بھی اپنے 8 کھلاڑیوں کی آزاد کردیا ہے۔اسٹیو اسمتھ ، انکیت راجپوت ، اوشانے تھامس ، آکاش سنگھ ، ورون آرون ، ٹام کرن ، انیرودھا جوشی اور ششانک سنگھ۔دہلی کیپٹلز نے 6 کھلاڑیوں کو نیلامی کیلئے فراہم کردیا ہے۔موہت شرما ، تایردیش پانڈے ، کیموپال ، سندیپ لمیچانے ، الیکس کیری ، جیسن رائے۔سن رائزرس حیدرآباد نے اپنے 5 کھلاڑیوں کو آزاد کرنے کی اطلاع دی ہے۔بلی اسٹینلائک ، فیبین ایلن ، سنجے یادو ، بی سندیپ اور وائی پرتھوی راج اس فہرست میں شامل ہیں۔کنگز الیون پنجاب کی جانب سے 9 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جن میںگلین میکسویل ، شیلڈن کوٹریل ، کے گوتھم ، مجیب الرحمٰن ، جمی نیشم ، ہاردس ولجن ، کرن نیر ، جگدیش سوتھیت اور تیجندر سنگھ شامل ہیں۔ممبئی انڈینز نے اپنے 7 کھلاڑیوں کی باہر کا راستہ دیکھا دیا ہے جن میں لیستھ ملنگا ، ناتھن کولٹر نائل ، جیمز پیٹنسن ، شیرفین رتھورفورڈ ، مچل میک کلین ، ڈیگ وجے دیشمکھ اور بلونت رائے۔کولکتہ نائٹ رائیڈرزکی جانب سے 6 کھلاڑیوں کی فہرست منظر عام پر آئی ہے جن میں نکھل نائک ، سدھیش لاڈ ، ایم سدھارتھ ، ٹام بنٹن ، کرس گرین اور ہیری گورنی شام ہیں۔یاد رہے کہ آئی پی ایل کی ہر ٹیم نے جہاں کئی کھلاڑیوں کو خارج کردیا ہے وہیں سبھی ٹیموں نے اپنے اہم کھلاڑیوں کو آئی پی ایل2021ء کیلئے اپنے پاس برقرار رکھا ہے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top