Friday, 22 Jan, 1.08 am سیاست

کھیل
سمیر اور اشونی کی جوڑی کوارٹر فائنل میں داخل

بینکاک : ہندوستانی کھلاڑی سمیر ورما نے تھائی لینڈ اوپن کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جیسا کہ انہوں نے مرد زمرہ کے سنگل مقابلہ میں ڈنمارک کے رسمس گمکی کو آسانی سے 21-12, 21-9 سے شکست دی ۔ 39 منٹ طویل اس مقابلہ میں سمیر کو زیادہ محنت کرنی نہیں پڑی ۔ مکسڈ ڈبلز میں ست ویک سائی راج رنکی ریڈی اشونی پونپا نے بھی کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ اس مقابلہ میں ہندوستانی جوڑی نے جرمنی کی جوڑی مارک لمفس اور ایسابل کو 22-20 , 14-21, 21-16 سے شکست دی ۔ یہ مقابلہ تقریباً ایک گھنٹہ طویل رہا جس میں ہندوستانی جوڑی کو کافی محنت کرنی پڑی ۔ سمیر کا حریف کھلاڑی گمکی کے خلاف یہ تیسری کامیابی ہے ۔ جیسا کہ ہندوستانی کھلاڑی نے عالمی نمبر 17کے حریف کھلاڑی کو گذشتہ دو مقابلوں میں بھی شکست دی ۔ کوارٹر فائنل میں سمیر کا مقابلہ ڈنمارک کے اینڈرس اینٹوسن سے ہوگا جنہیں اُن کے کوارٹر فائنل میں واک اوور ملا ۔ کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سمیر نے کہا کہ میں اس مقابلہ میں کامیابی کیلئے پُرعزم تھا جب کہ میرا آئندہ مقابلہ ڈنمارک کے اینڈرس سے ہے اور کوارٹر فائنل کیلئے بھی میں پُرعزم ہوں ۔ کوارٹر فائنل میں میں اپنی تمام توانائیاں جھونک دوں گا ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top