Friday, 22 Jan, 1.08 am سیاست

کھیل
رہانے اور دیگر کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں رعایت

ممبئی۔ مہاراشٹرا حکومت نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر۔گواسکر ٹرافی جیت کر جمعرات کے روز صبح ممبئی واپس آئے کپتان اجنکیا رہانے اور چار دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کو قرنطینہ سے رعایت دی ہے ۔ ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن (ایم سی اے ) کے حکام نے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اور ایم سی اے کی طرف سے مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی سرکار کی اتحادی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اور بی سی سی آئی اور ایم سی اے کے سابق صدر شرد پوار سے کھلاڑیوں کو قرنطینہ میں رعایت دینے کی اپیل کی بعد انہیں ریاست میں ضروری 14 دن کے قرنطینہ سے رعایت دی گئی ہے ۔ ان میں رہانے ، روہت شرما ، پرتھوی شا، شاردل ٹھاکر، ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری اور دیگر معاون عملہ شامل ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top