Friday, 22 Jan, 1.08 am سیاست

کھیل
ہندوستانی ٹیم کی چلی کے خلاف حیران کن کامیابی

سینٹیگو ( چلی) : ہندوستانی جونیئر ویمن ہاکی ٹیم نے ایک گول سے پیچھے رہنے کے باوجود چلی کی سینئر ٹیم کو 3-2 کی حیران کن شکست سے دوچار کیا ۔ ہندوستان کیلئے 39 ویں منٹ میں دیپیکا ، 45 ویں منٹ میں سنگیتا کماری اور 47 ویں منٹ میں لال رنڈیکی نے گول کئے ۔ مقابلہ کے آغاز پر ہی چلی کی ٹیم نے 21 ویں منٹ میں فرنانڈا ویلاگرین کی گول کی بدولت سبقت حاصل کرلی تھی لیکن درمیانی مرحلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں نے یکے بعد دیگرے 3 گول کرتے ہوئے نہ صرف چلی کی برتری کو ختم کیا بلکہ مقابلہ پر خود سبقت حاصل کرلی ۔ چلی نے شکست کے فرق کو اُس وقت کم کیا جب سیمون ایویلی نے 56 ویں منٹ میں گول کیا تھا لیکن یہ گول ہندوستانی جونیئر ہاکی ٹیم کو شکست نہ دے سکی ۔ ہندوستانی ٹیم کی یہ متواتر تیسری کامیابی ہے ، جیسا کہ اس نے رواں ہفتہ چلی کے دورہ پر دو مرتبہ جونیئر ٹیم کو بھی شکست دی ہے ۔ ہندوستانی ٹیم نے بھی مقابلہ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا اور 10 ویں منٹ میں اسے پینالٹی کارنر ملا ، تاہم ٹیم اس پر گول نہ بناسکی ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top