Friday, 22 Jan, 2.08 am سیاست

ہوم
زمبابوے کے وزیر خارجہ کورونا سے فوت

ہرارے :غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمبابوے کی حکومت نے وزیر خارجہ سیبوسیسو مویو کے کورونا سے انتقال کی تصدیق چہارشنبہ کو کی۔حکومتی ترجمان نے کہا کہ 61 سالہ مویو میں چند روز قبل وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔وزیر خارجہ سیبوسیسو مویو سابق فوجی جنرل تھے اور انہیں زمبابوے میں 2017 کی فوجی بغاوت کے بعد شہرت ملی کیونکہ مویو نے ٹی وی پر سابق صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں زمبابوے کے نئے صدر ایمرسن نے انہیں اپنی کابینہ میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے شامل کیا تھا۔زمبابوے میں 2017 میں فوج نے سابق صدر رابرٹ موگابے کے 37 سالہ طویل اقتدار کا خاتمہ کرکے انہیں گرفتار کیا تھا جب کہ رابرٹ موگابے 2019 میں انتقال کرگئے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top