Monday, 25 Jan, 8.08 am سیاست

ہوم
امارت شرعیہ جیسا نظام پورے ملک میں قائم کرنے کی ضرورت:ایڈووکیٹ محمود پراچہ

امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ نے اپنی ملی اور سماجی خدمات اور دار القضاء کا جنتا مضبوط و مستحکم نظام بہاراڈیشہ، جھارکھنڈ اورمغربی بنگال میں قائم کیا ہے اور شعبہ ٔ دار القضاء کے ذریعہ آپسی جھگڑوں اور تنازعات کو جس خوش اسلوبی کے ساتھ شریعت کے قانون کے مطابق ملکی آئین کا بھی لحاظ رکھتے ہوئے نمٹایا جا رہا ہے وہ بے نظیر ہے ،اس نمونے پر پورے ملک میں نظام دار القضاء کوقائم کرنے کی ضرورت ہے۔ المعہد العالی جیسا ادارہ جہاں ملک کے مشہور و معروف اداروں کے علماء اور فضلاء قضاء و افتاء کی عملی تربیت لیتے ہیں اس ادارہ کے ذریعہ پورے ملک کو نمونہ فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ کے سینئر وکیل اور ماہر قانون جناب محمود پراچا نے المعہد العالی امارت شرعیہ کے کانفرنس ہال میں امارت شرعیہ کے ذمہ داروں اور قضا و افتاء کی تربیت حاصل کرنے والے علماء کرام کے ایک مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top