Monday, 25 Jan, 8.08 am سیاست

ہوم
صرف'جے ہند،'وندے ماترم'یاقومی ترانہ گانا حب الوطنی نہیں:وینکیانائیڈو

نائب صدر جمہوریہ ہند وینکیا نائیڈو نے حب الوطنی کی تعریف بیان کی ہے۔ نائب صدر نے کہاہے کہ حب الوطنی کا مطلب صرف جے ہندکہنا، وندے ماترم یا جن گن گانا نہیں ہے۔ وینکیانائیڈو نے یہ بات حیدرآباد کے ایم سی آر - ایچ آر ڈی انسٹی ٹیوٹ میں کہی ہے۔بی جے پی اسے سیاست کے ترازوپرتولتی رہی ہے اورجولوگ نہیں بولتے ہیں،ان کی حب الوطنی کومشکوک بتاتی ہے۔یہی نہیں ،زبردستی کہلوانے کارجحان بھی دیکھاگیاہے۔نائب صدرنے کہاہے کہ جے ہند کا مطلب ہر ہندوستانی کوجے ہے۔ یہ تب ممکن ہے جب سب کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ انہیں کھانا اور کپڑے ٹھیک طرح سے مل گئے۔ کسی کو بھی امتیازی سلوک کا سامنا نہیں کرنا پڑے۔ کسی قوم کا مطلب صرف جغرافیائی حدود نہیں ہوتا ہے۔ جو بھی اس قوم میں ہے ، اس کی فلاح و بہبود قوم پرستی ہے۔حیدرآباد میں بوس کے یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب کے علاوہ وینکیانائیڈو نے بھی سوشل میڈیاپرانہیں یاد کیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top