Thursday, 25 Feb, 2.04 am سیاست

جرائم
اغوا اور عصمت ریزی کا ڈرامہ کرنے والی طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد۔شہرحیدرآباد میں دو ہفتہ قبل آٹو ڈرائیور کی جانب سے اغوا کئے جانے اور اجتماعی عصمت دری ہونے کا ڈرامہ کرنے والی19سالہ بی فارمیسی کی طالبہ نے رشتہ داروں اور سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر اس پر کی جارہی نکتہ چینی پر خودکشی کرلی۔جاریہ ماہ کی 10 تاریخ کو گھٹکیسر علاقے میں بی فارمیسی سال دوم کی طالبہ نے اپنی ماں کی ڈانٹ سے بچنے کے لئے اس کا اغوا اور عصمت دری ہونے کا ڈرامہ کرتے ہوئے پولیس اور میڈیا کو گمراہ کیا تھا لیکن پولیس کی سائنٹفک جانچ میں اس کی یہ شکایت جھوٹی ثابت ہوئی۔پولیس سے بعد ازاں اس نے اعتراف کیا تھا کہ اس کا اغوا اور اجتماعی عصمت دری نہیں ہوئی۔وہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گئی تھی اور گھر آنے میں تاخیر ہونے پر ماں کی ڈانٹ سے بچنے کے لئے جھوٹی کہانی بنائی تھی۔ اس نے ماں کو آٹو ڈرائیور کی جانب سے اس کا اغوا کرنے اور اجتماعی عصمت دری کی کہانی سنائی لیکن اس کی ماں نے فوری پولیس کو اطلاع دی تھی اور پولیس نے طالبہ کو ایک سنسان مقام سے اسپتال منتقل کردیا تھا اور کئی فراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔طالبہ نے پولیس کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top