Friday, 17 Sep, 12.01 am سیاست

اضلاع کی خبریں
زیرالتوا کاموں کی عاجلانہ تکمیل پر زور

کوڑنگل میونسپلٹی کا جائزہ اجلاس ، رکن اسمبلی نریندر ریڈی کا خطاب
کوڑنگل :۔ گزشتہ روزہ دواخانہ حیوانات کے احاطہ میں میونسپلٹی کوڑنگل کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ مسٹر پی نریندر ریڈی رکن اسمبلی کوڑنگل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میونسپلٹی کوڑنگل کے تحت لیت و لعل میں پڑے ہوئے ترقیاتی کاموں کی عاجلانہ یکسوئی کرتے ہوئے کاموں کی تکمیل کی جائے ۔ میونسپل چیرمین ، وائس چیرمین ، کونسلرس اور کمشنر سے دوبدو بات چیت کرتے ہوئے ڈرینج ، سی سی روڈس ، ہریتا ہرام ، ویران باؤلیوں کا جائزہ ، مخدوش عمارتیں ، مشن بھگیرتا ، چوراہوں و گلی کوچوں میں برقی سربراہی کو یقینی بنانا وغیرہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس اجلاس میں میونسپل چیرمین مسٹر جگدیشور ریڈی ، کمشنر ناگراجو ، کونسلرس مسرز مدھوسدن یادو ، پربھاکر گوڑ ، وینکٹ ریڈی ، شنکر نائیک ، شری لتا یادو ، راحت بیگم ، سائی پرسنا ، ثمینہ خاتون ، سروجا ، کوآپشن ممبر بی فقیرپا ، بیشتر میونسپل عہدیداران نریندر ریڈی ، ڈی ای ای یوسف ، اکاونٹنٹ اوشا ، اے ای گوپال ، انور انیمنٹل انجینئر بھرت کمار وغیرہ نے حصہ لیا ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top