حیدرآباد ۔ 16 ۔ اگسٹ ( راست ) نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ نئی دلی کے زیراہتمام وزیراعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر ایک آن لائن ورک شاپ 17 ستمبر کو منعقد کیا جارہا ہے جس میں ملک کے نامور پنٹرس حصہ لیں گے ۔ حیدرآباد کے آرٹسٹ اور مشہور شاعر شاذ تمکنت کے فرزند فرہاد تمکنت کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ اس ورک شاپ میں فرہاد تمکنت اپنی پینٹنگ لائیو پیش کریں گے اور ان کی پینٹنگ کے تعلق سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیں گے ۔