Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
قرآن

قرآن

سیاست 6 months ago

بیشک اللہ تعالیٰ اور اُس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اُس نبی مکرم پر اے ایمان والو! تم بھی آپؐ پر درود بھیجا کرو اور (بڑے ادب و محبت سے) سلام عرض کیا کرو۔ (سورۃ الاحزاب : ۵۶) گزشتہ سے پیوستہ … میں نے پوچھا یہ کیا حال بنا رکھا ہے ؟اُس نے کہا میری یہ عادت تھی کہ جہاں محمد رسول اللہ (ﷺ) کا نام نامی لکھتا وہاں درود شریف بھی لکھتا۔یہ جو کچھ تو دیکھ رہا ہے میرے رب نے مجھے اس عمل کا بدلہ دیا ہے۔حضرت عبد اللہ بن حکم کہتے ہیں کہ میں نے خواب میں حضرت امام شافعیؒ کو دیکھا۔ پوچھا فرمائیے اللہ تعالیٰ نے آپ ؒکے ساتھ کیا سلوک کیا؟ آپ نے فرمایا:''میرے رب نے مجھ پر رحم فرمایا ۔ مجھے بخش دیا، مجھے دلہن کی طرح آراستہ کر کے جنت میں بھیجا گیا اور مجھ پر جنت کے پھول نچھاور کئے گئے جس طرح دلہن پر درہم و دینار نچھاور کئے جاتے ہیں ''۔ میں نے اس عزت افزائی کی وجہ پوچھی تو بتایا گیا کہ اپنی کتاب '' الرسالہ '' میں حضور (ﷺ) پر میں نے جو درود لکھا ہے، اس کا یہ اجر ہے۔ عبد اللہ بن حکم کہتے ہیں میں نے امام سے پوچھا۔ وہ خاص درود شریف کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ میں نے وہاں یہ درود شریف لکھا ہے: وَصَلَّى اللهُ عَلٰى مُحَمَّدٍ عَدَدَ مَا ذَكَرَهُ الذَّاكِرُوْنَ وَعَدَدَ مَا غَفَلَ عَنْ ذِكْرِهِ الْغَافِلُونَ ۔ میں بیدار ہوا اور کتاب الرسالہ کو کھولا تو وہاں بعینہ اسی طرح درود شریف لکھا ہوا تھا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu