Thursday, 03 Dec, 1.08 am سیاست

کھیل
کوہلی نے تیزترین 12 ہزاررنزمیں سچن کا ریکارڈ توڑ دیا

کینبرا۔ونڈے کرکٹ میں 12 سال سے زیادہ کا عرصہ گذارنے والے ہندوستانی کپتان اور رن مشین وراٹ کوہلی ونڈے میں سب سے تیز 12 ہزار رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔ انہوں نے یہ کارنامہ انجام دیکرکرکٹ کے لیجنڈ سچن تندوولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ونڈے میچ میں اپنی63 رنز کی اننگز میں23 واں رن اسکور کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ کوہلی نے اننگز اور وقت کے لحاظ سے سچن کا ریکارڈ توڑا۔تین میچوں کی سیریز شروع ہونے سے پہلے کوہلی کو اس ریکارڈ تک پہنچنے کے لئے133 رنز درکار تھے ۔ کوہلی نے پہلے میچ میں21 ، دوسرے میچ میں89 رنز بنائے تھے ۔ انہوں نے تیسرے میچ میں اپنی اننگز کا 23 واں رن بناتے ہی ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ کوہلی ونڈے میں 12 ہزار رنز تک پہنچنے والے دنیا کے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے آخری میچ میں تینوں فارمیٹس میں22 ہزار رنز بھی مکمل کئے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top