Thursday, 03 Dec, 1.08 am سیاست

کھیل
انگلینڈ کلین سوئپ کے ساتھ ٹی 20 میں پہلے نمبر پر

کیپ ٹاؤن ۔ عالمی نمبرون ایک ڈیوڈ میلان کی ناٹ آؤٹ 99 رنوں کی زبردست اننگز کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو یکطرفہ انداز میں تیسرے ٹوئنٹی20 میچ میں نو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 3-0 سے کلین سوئپ کرکے آئی سی سی ٹی 20 درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرلی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے20 اووروں میں تین وکٹوں پر191 رنوں کا مضبوط اسکور کیا جبکہ انگلینڈ نے ہدف 17.4 اووروں میں ایک وکٹ پر 192 بنا کر حاصل کرلیا۔ ملان نے 99 رنوں کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں انہوں نے صرف 47 گیندوں پر11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے رنز بنائے ، جس کے لئے انہیں مین آف دی میچ قراردیا گیا۔ ملان گزشتہ میچ میں بھی مین آف دی میچ بھی رہے ۔ ملان کو ان کی مسلسل شاندار کارکردگی کے لئے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا۔ملان کو اپنی دوسری ٹی 20 سنچری مکمل کرنے کا موقع ملا لیکن کچھ غلط فہمیوں کی وجہ سے وہ اس موقع سے محروم ہوگئے ۔ ملان 18 ویں اوورکی تیسری گیند پر ایک چوکے لگاکر 98 رنز پر پہنچ گئے اور دونوں ٹیموں کے اسکور بھی برابر ہوگئے ۔ ملان کو سنچری مکمل کرنے کے لئے چوکا لگانا تھا لیکن وہ اگلی ہی گیند پر ایک رنز کے لئے دوڑ ے اور99 رنوں پر ناٹ آؤٹ رہے ۔ تاہم انہیں زیادہ خوشی ہوئی کہ انگلینڈ نے سیریز میں کامیابی حاصل کی اور ٹی20 درجہ بندی میں پہلے نمبر پرآگئے ۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top