Thursday, 03 Dec, 1.08 am سیاست

دنیا
روم میں 2021ء کا G-20 سربراہی اجلاس

روم:20121ء کا G-20ممبر ممالک کا اگلا سربراہی اجلاس روم میں 30 اور 31 اکتوبر کو ہوگا۔ اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے چہارشنبہ کے روز ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔کونٹے نے ٹوئٹرپرلکھا''جی -20 سربراہی اجلاس 30 اور 31 اکتوبر کو روم میں ہوگا''۔اٹلی جی 20 سربراہی اجلاس کی صدارت کرے گا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے خطاب میں اطالوی وزیر اعظم نے کہا کہ بطور کانفرنس چیئراٹلی کانفرنس میں تین 'پی' پر واضح طور پر بات کرے گا جس میں 'پرسن' ، 'پلانیٹ' اور 'پروسپریٹی' شامل ہیں۔ کونٹے نے کہا ''30 اور 31 اکتوبر کو اطالوی دارالحکومت روم میں منعقد ہونے والے سربراہی اجلاس میں G-20رہنما اپنے اپنے عزائم کا ذکر کریں گے ''۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: The Siaset Daily Urdu
Top