Friday, 05 Mar, 3.10 pm Times of Muslim

خبر ہے
ای این ٹی شعبہ نے عالمی یومِ سماعت پر بیداری کیمپ کا اہتمام کیا

علی گڑھ، 5/مارچ: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ای این ٹی شعبہ نے عالمی یوم سماعت (ورلڈ ہیئرنگ ڈے) کے موقع پر علی یاور جنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیچ اینڈ ہیئرنگ ڈِس ایبلٹیز، ممبئی کے اشتراک سے ایک صحت بیداری کیمپ کا انعقاد ای این ٹی او پی ڈی میں کیا، جس میں مختلف عمر کے لوگ شریک ہوئے۔ اس میں سماعت سے محروم بچوں کی کثرت تھی۔ اس دوران60/ لوگوں کی شناخت کی گئی جن کی سنن
ے کی صلاحیت کمزور تھی یا وہ اس سے محروم تھے۔ اس کے علاوہ سات بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا جن کی ماضی میں کوچلیئر پیوندکاری سرجری ہوچکی ہے۔

اس موقع پر صدر شعبہ پروفیسر کملیش چندرا نے سماعت سے محرومی کے اسباب پر روشنی ڈالتے ہوئے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو علاج کے طریقوں کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ احتیاطی تدابیر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ایس سی شرما نے کہاکہ جن افراد کے بارے میں شبہ ہو کہ ان کی سننے کی صلاحیت کمزور ہورہی ہے ان کا فوری طبی معائنہ کرانا چاہئے۔ ڈاکٹر آفتاب احمد نے بچوں میں سننے اور بولنے کی صلاحیت کی نشو و نما پر نظر رکھنے پر زور دیا، جب کہ ڈاکٹر مہتاب عالم نے ایسی مختلف سرکاری ایجنسیوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے بارے میں بتایا جو سماج کے کمزور طبقات کے لوگوں کے علاج میں مالی مدد فراہم کرتے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This story is auto-aggregated by a computer program and has not been created or edited by Dailyhunt. Publisher: Times of Muslim
Top