نئی دہلی\ حیدرآباد 25 جنوری (اردولیکس) ملک میں برڈ فلو سے متاثر ہونے والی ریاستوں کی تعداد 10 سے زائد ہوگئی ہے۔ برڈ فلو کی وجہہ سے پولٹری کا کاروباربری طرح سے متاثر ہو رہا ہے۔ ہوٹلوں وغیرہ میں چکن کے استعمال میں پہلے کے مقابل بتدریج بہتری آئی ہے لیکن چکن شاپس پراس کی قیمتوں پرکافی اثرپڑا ہے۔ حیدرآباد میں کل زندہ مرغ کی قیمت فی کیلو57 تا 70 روپئے درمیان درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند دن قبل تک چکن کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوگیا تھا لیکن اب اس کی قیمت گرگئی ہے۔

