Dailyhunt
تلنگانہ کے گجویل میں سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راو کے کیمپ آفس پر کانگریس کارکنوں کی توڑ پھوڑ - چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تصویر لگا کر منایا جشن

تلنگانہ کے گجویل میں سابق چیف منسٹر چندرشیکھر راو کے کیمپ آفس پر کانگریس کارکنوں کی توڑ پھوڑ - چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تصویر لگا کر منایا جشن

Urdu Leaks 2 weeks ago

تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع کے گجویل اسمبلی حلقہ میں سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھر راؤ کے کیمپ آفس پر کانگریس کارکنوں کے ہنگامے اور مبینہ توڑ پھوڑ کے بعد علاقہ میں شدید کشیدگی پیدا ہوگئی۔

ضلع کانگریس صدر انکشا ریڈی کی قیادت میں کارکنان نے کیمپ آفس میں داخل ہو کر ریونت ریڈی کی تصویر نصب کی اور "جے کانگریس" کے نعرے لگائے، جس سے سیاسی ماحول مزید گرم ہوگیا۔

اسی دوران دفتر پر حملہ کرتے ہوئے فرنیچر اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے گئے۔ بی آر ایس نے اس واقعہ کا ذمہ دار کانگریس کارکنوں کو ٹھہرایا، جبکہ کانگریس رہنماؤں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف تصویر نصب کرنے تک محدود تھے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کر دی گئی ہے اور علاقے میں حالات بدستور کشیدہ بتائے جا رہے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks