Dailyhunt
سمراٹ چودھری بنے بہار میں بی جے پی کے پہلے چیف منسٹر - نتیش کمار کا دور ختم

سمراٹ چودھری بنے بہار میں بی جے پی کے پہلے چیف منسٹر - نتیش کمار کا دور ختم

Urdu Leaks 1 week ago

بہار بی جے پی کے سینئر لیڈر سمراٹ چودھری نے ریاست کے نئے چیف منسٹر کے طور پر حلف لے لیا۔ گورنر سید عطا حسنین نے راج بھون میں انہیں عہدے کا حلف دلایا، تقریب میں بی جے پی اور اتحادی جماعتوں کے اہم قائدین شریک ثھے

۔سمراٹ چودھری بہار میں بی جے پی سے چیف منسٹر بننے والے پہلے لیڈر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل نتیش کمار نے راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہونے کے بعد چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد بی جے پی نے ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری کو یہ ذمہ داری سونپی

۔ان کے ساتھ بیجندر پرساد یادو اور وجے کمار چودھری نے ڈپٹی چیف منسٹر کے طور پر حلف لیا۔ اس موقع پر سابق چیف منسٹر نتیش کمار نے سمراٹ چودھری کو مبارکباد دیتے ہوئے نئی حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks