Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
جڑواں بھائی بہن کی ایس ایس سی امتحانات میں یکساں نمبروں کے ساتھ کامیابی

جڑواں بھائی بہن کی ایس ایس سی امتحانات میں یکساں نمبروں کے ساتھ کامیابی

Urdu Leaks 3 weeks ago

جڑواں بھائی بہن کی ایس ایس سی امتحانات میں یکساں نمبروں کے ساتھ کامیابی

حیدرآباد(راست)قاری محمد عبدُ الرحمن شاہد صاحب (بانی و منیجنگ ڈائریکٹر ایس آر زیڈ انٹرپرائزس) کے جڑواں فرزند و دختر کی 2026 کے SSC امتحانات میں بے مثال کامیابی حاصل ہوئی۔ قاری محمد فضلُ الرحمن اور رومانہ رحمن نے SSC بورڈ امتحانات میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے یکساں 600 میں سے 545 نمبرات حاصل کیے

۔ دونوں نے 91 فیصد نشانات کے ساتھ نمایاں کامیابی درج کرائی۔اسی طرح ان کے بھانجے مصطفیٰ سہیل احمد نے ICSE بورڈ امتحانات میں 600 میں سے 520 نمبرات حاصل کرتے ہوئے 87 فیصدکے ساتھ شاندار کامیابی اپنے نام کی

۔اس غیر معمولی کامیابی پر اہلِ خانہ، اساتذہ، رشتہ داروں اور احباب نے دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks