Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کل ہفتہ کو ملک بھر کے موبائل فون بج اٹھیں گے- صارفیٖن کو ڈرنے کی ضرورت نہیں

کل ہفتہ کو ملک بھر کے موبائل فون بج اٹھیں گے- صارفیٖن کو ڈرنے کی ضرورت نہیں

Urdu Leaks 3 weeks ago

قومی آفات سے نمٹنے کے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ہفتہ 2 مئی کو ملک بھر میں سیل براڈکاسٹ الرٹ سسٹم کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ یہ مشق ہنگامی صورتحال میں رابطہ نظام کو مزید مؤثر بنانے کے مقصد سے کی جا رہی ہے

یہ ٹیسٹ دہلی این سی آر اور تمام ریاستوں و یونین ٹیریٹریز کے دارالحکومتوں میں کیا جائے گا، جبکہ سرحدی علاقوں اور انتخابی عمل سے گزرنے والی ریاستوں کو اس مشق سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

اس دوران شہریوں کے موبائل فون پر ایک ہنگامی الرٹ موصول ہو سکتا ہے، جو آواز یا وائبریشن کے ساتھ بھی آ سکتا ہے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف ایک ٹیسٹ پیغام ہوگا اور کسی حقیقی ہنگامی صورتحال کی نشاندہی نہیں کرے گا۔

انتظامیہ کے مطابق اس مشق کا مقصد آفات کے دوران بروقت معلومات کی ترسیل کو یقینی بنانا اور کمیونیکیشن سسٹم کی تیاری کو بہتر بنانا ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس الرٹ کو دیکھ کر پریشان نہ ہوں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks