Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حج مقامات پر میڈیسن کی منتقلی کے لیے ڈرون کا استعمال، آپریشنز کے لیے روبوٹکس ٹیکنالوجی

حج مقامات پر میڈیسن کی منتقلی کے لیے ڈرون کا استعمال، آپریشنز کے لیے روبوٹکس ٹیکنالوجی

Urdu Leaks 1 week ago

کے این واصف

حجاج کرام اور زائرین کے سعودی وزارتِ صحت اعلٰی ترین انتظامات کرتی ہے۔ ایک تازہ اطلاع کے مطابق سعودی وزیرصحت فہد الجلاجل نے کہا ہے کہ عازمین حج کی بہتر دیکھ بھال اور انہیں مثالی صحت خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے مملکت عالمی سطح پر رول ماڈل ہے۔

الاخباریہ کے مطابق ریاض میں حکومتی اداروں کی پریس کانفرنس میں فہد الجلاجل نے حج سیزن 2026 کے دوران فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں کے بارے میں بریف کیا۔انہوں نے بتایا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 20 ہزار سے زیاد بستروں کی سہولت فراہم کی گئی ہے، 3 ہزار بستر مشاعر مقدسہ کے میڈیکل سینٹرز میں موجود ہیں۔

علاوہ ازیں گزشتہ حج سیزنز کے مقابلے میں اس سال مشاعرمقدسہ میں ہنگامی طبی امداد کے سینٹرز میں تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ان کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔فہد الجلاجل کا کہنا تھا کہ وزارتِ صحت نے ایمبولینس یونٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔ حج سیزن میں 900 ایمبولینس گاڑیوں اور 11 ایئر ایمبولینس کو مخصوص کیا گیا جبکہ 25 ہزار سے زائد طبی عملہ کی خدمات حج سیزن کے دوران مہیا کی گئی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حج کے دوران پیچیدہ آپریشنز کے لیے روبوٹکس ٹیکنالوجی کا استعال کر رہے ہیں۔عازمین حج کی صحت کی نگرانی کےلیے اسمارٹ واچز کا بھی استعمال بھی کیا جائے گا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks