Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
دہلی میں سرکاری ملازمین کیلئے "ورک فرم ہوم"۔ چیف منسٹر کا اعلان

دہلی میں سرکاری ملازمین کیلئے "ورک فرم ہوم"۔ چیف منسٹر کا اعلان

Urdu Leaks 1 week ago

نئی دہلی: مغربی ایشیا کے بحران کے پیش نظر وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایندھن کی بچت اپنانے کی اپیل کے بعد دہلی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔

سرکاری ملازمین کے لیے ہفتے میں دو دن "ورک فرام ہوم" کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں میں ایندھن کے استعمال کو کم کرنے کے لیے "نو وہیکل ڈے" اور آن لائن اجلاسوں جیسے اقدامات بھی شروع کیے گئے ہیں۔

اس بارے میں دہلی کی وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تبدیلیاں جمعہ سے نافذ العمل ہوں گی۔ مودی کی بچت مہم کے دوران وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا پہلے ہی اپنے

قافلے کی گاڑیوں کی تعداد کم کرکے چار کر چکی ہیں جن میں سے دو برقی گاڑیاں ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks