Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ انٹرمیڈیٹ نظام میں بڑی تبدیلیاں - فرسٹ ایئر میں بھی پریکٹیکلز اور انٹرنل اسیسمنٹ لازمی

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ نظام میں بڑی تبدیلیاں - فرسٹ ایئر میں بھی پریکٹیکلز اور انٹرنل اسیسمنٹ لازمی

Urdu Leaks 1 week ago

تلنگانہ حکومت نے انٹرمیڈیٹ تعلیم کے نظام میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔ اب فرسٹ ایئر میں بھی فزکس، کیمسٹری، باٹنی اور زوالوجی کے مضامین کے لئے پریکٹیکلز منعقد کئے جائیں گے۔

نئے نظام کے تحت پریکٹیکل کے لئے فرسٹ ایئر میں 15 اور سیکنڈ ایئر میں بھی 15 نشانات مختص کیے جائیں گے۔انٹر بورڈ نے ریاضی کے مضمون میں ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ متعارف کرائی ہے۔ اب میاتھس کے فائنل امتحانات 75 کے بجائے 60 نشانات کے لیے ہوں گے، جبکہ ہر سال 15 نشانات انٹرنل اسیسمنٹ کے لیے مختص کئے جائیں گے۔

اسی طرح ہیومینٹیز مضامین میں ایکٹیویٹی بیسڈ لرننگ کے لیے 20 نشانات رکھے جائیں گے اور فائنل امتحانات 100 کے بجائے 80 نشانات کے لیے منعقد کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق زبانوں کے شعبوں میں بھی فائنل امتحانات اب 100 کے بجائے 80 نشانات کے لیے ہوں گے، جبکہ 20 نشانات انٹرنل اسیسمنٹ کے لئے مختص کئے جائیں گے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks