Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
نیٹ امتحان کی نئی تاریخ کا ہوگیا اعلان

نیٹ امتحان کی نئی تاریخ کا ہوگیا اعلان

Urdu Leaks 1 week ago

طبی تعلیم میں داخلوں کے لیے منعقد ہونے والے نیٹ یو جی امتحان (NEET UG 2026) کی نئی تاریخ کا نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے اعلان کر دیا ہے۔ این ٹی اے کے مطابق امتحان 21 جون بروز اتوار منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 3 مئی کو منعقدہ نیٹ یو جی امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے بعد این ٹی اے نے امتحان منسوخ کر دیا تھا۔ طلبہ میں پائی جانے والی بے چینی کے پیش نظر حکومت نے ری ایگزامینیشن کی تاریخ جاری کی ہے۔

حکومت نے طلبہ اور والدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ صرف این ٹی اے کے سرکاری اطلاعاتی ذرائع اور آفیشل چینلز پر ہی بھروسہ کریں۔ این ٹی اے نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بتایا کہ مرکزی حکومت کی منظوری کے بعد 21 جون کو نیٹ یو جی امتحان منعقد کیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:

📞 011-40759000 / 011-69227700۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks