Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
سڑک حادثہ میں نو بیاہتا دلہن جاں بحق۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں دلخراش واقعہ

سڑک حادثہ میں نو بیاہتا دلہن جاں بحق۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں دلخراش واقعہ

Urdu Leaks 1 week ago

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا چندرائن گٹہ کے علاقے میں ڈی سی ایم گاڑی کی ٹکر سے ایک نو بیاہتا دلہن جاں بحق ہوگئی۔

فوری ملی اطلاعات کے مطابق بنڈلہ گوڑہ کے نوری نگر سے تعلق رکھنے والی 20سالہ فاطمہ بیگم جمعرات کی رات اپنے شوہر کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس لوٹ رہی تھیں۔ اسی دوران ایک تیز رفتار ڈی سی ایم گاڑی نے ان کی ایکٹیوا اسکوٹی کو ٹکر دے دی۔

حادثے کے بعد ڈی سی ایم گاڑی فاطمہ بیگم کے اوپر سے گزر گئی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔اس حادثے میں اسکوٹی پر سوار ان کے شوہر اور نند بھی زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جبکہ

زخمیوں کو علاج کے لیے دواخانہ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ڈرائیور کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔حادثے کے بعد مصروف ترین سڑک پر ٹریفک کے نظام میں خلل پڑا۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks