Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مقررہ وقت سے پہلے آئے گا مانسون

مقررہ وقت سے پہلے آئے گا مانسون

Urdu Leaks 1 week ago

نئی دہلی: محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال جنوب مغربی مانسون کے مقررہ وقت سے پہلے ہندوستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ مانسون سے متعلق یہ تازہ خبر کھیتی کی تیاریوں میں مصروف کسانوں کے لیے نئی امید اور جوش کا

باعث بن رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے تجزیے کے مطابق اس ماہ کی 26 تاریخ کو مانسون کے کیرالہ کے ساحل سے ٹکرانے کے امکانات ہیں۔ عام طور پر مانسون یکم جون کو کیرالہ پہنچتا ہے لیکن اس بار موسمی حالات ایسے بن رہے ہیں

کہ یہ 4 سے 6 دن پہلے، یعنی 25 سے 27 مئی کے درمیان داخل ہو سکتا ہے۔ گزشتہ سال مانسون 24 مئی کو ہی کیرالہ پہنچ گیا تھا۔اطلاعات کے مطابق مانسون تلنگانہ میں جون کے پہلے ہفتے میں داخل ہوگا۔ مانسون کی یہ قبل از وقت آمد

جنوبی بھارت کے کسانوں خاص طور پر آندھرا پردیش، کیرالہ، تلنگانہ اور کرناٹک کے کسانوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔شدید گرمی سے متاثر زمینوں کو ان بارشوں سے راحت ملے گی اور خریف فصلوں کی بوائی بھی وقت سے پہلے

شروع کی جا سکے گی۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ چونکہ مانسون معمول سے پہلے آ رہا ہے اس لیے اس سال بارش بھی بہتر اور امید افزا رہنے کے امکانات ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks