Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بیٹے کے خلاف پوکسو کیس : بنڈی سنجے عدالت پہنچ گئے، سوشل میڈیا اور یوٹیوب مواد ہٹانے کا حکم

بیٹے کے خلاف پوکسو کیس : بنڈی سنجے عدالت پہنچ گئے، سوشل میڈیا اور یوٹیوب مواد ہٹانے کا حکم

Urdu Leaks 1 week ago

حیدراباد - مرکزی وزیر بنڈی سنجے نے حیدراباد سٹی سول کورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے اپنے خلاف میڈیا، سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر مبینہ طور پر ہتک آمیز خبریں نشر کیے جانے پر شکایت درج کرائی ہے۔ اپنی درخواست میں انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے بھگیرتھ کے پوکسو کیس کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف بھی منفی پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

بنڈی سنجے نے عدالت سے گزارش کی کہ آئندہ ان کا نام، تصاویر اور ویڈیوز استعمال نہ کیے جائیں۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا اور یوٹیوب چینلز پر ان سے متعلق موجود تمام ویڈیوز اور مواد کو فوری حذف کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس پر سٹی سول کورٹ نے سوشل میڈیا، یوٹیوب اور میڈیا پلیٹ فارمز پر بندی سنجے سے متعلق متنازع مواد فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔ عدالت نے اگلے احکامات تک ان کے خلاف کسی بھی قسم کی خبر یا مواد نشر نہ کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks