Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
عیدالضحی کے دن عٹمانیہ یونیورسٹی کے ڈگری امتحانات - امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے صدر مجلس کی چیف منسٹر سے درخواست

عیدالضحی کے دن عٹمانیہ یونیورسٹی کے ڈگری امتحانات - امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے صدر مجلس کی چیف منسٹر سے درخواست

Urdu Leaks 1 week ago

صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے درخواست کی ہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے 28 مئی کو منعقد کیے جانے والے بی اے، بی کام اور بی ایس سی ڈگری امتحانات کو ملتوی کیا جائے، کیونکہ مذکورہ تاریخ عید الاضحیٰ کے موقع سے متصادم ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے دن مختلف کورسز کے امتحانات مقرر کیے گئے ہیں، جس کے باعث مسلم طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

بیرسٹر اویسی نے حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ سے اپیل کی کہ طلبہ کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے امتحانات کی تاریخ مناسب وقت کے لیے تبدیل کی جائے تاکہ طلبہ عید کی مذہبی رسومات بھی ادا کرسکیں اور امتحانات کی بہتر تیاری بھی ممکن ہوسکے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks