Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
بہار کے ساسارام ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو اچانک آگ لگ گئی - مسافروں نے کود کر جان بچائی

بہار کے ساسارام ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو اچانک آگ لگ گئی - مسافروں نے کود کر جان بچائی

Urdu Leaks 6 days ago

پٹنہ : بہار کے ساسارام ریلوے اسٹیشن پر پٹنہ جانے والی ''ساسارام-پٹنہ فاسٹ پیسنجر'' ٹرین میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ حادثہ صبح تقریباً 6 بجے اُس وقت پیش آیا جب ٹرین پلیٹ فارم نمبر 6 پر کھڑی تھی۔

اطلاعات کے مطابق جنرل بوگی کے ٹوائلٹ حصے سے اچانک دھواں اٹھتا دیکھا گیا، جس کے بعد مسافروں اور ریلوے عملے میں کھلبلی مچ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ پوری بوگی میں پھیل گئی، جس سے خوفزدہ مسافر جان بچانے کے لئے ٹرین سے باہر نکل آئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)، مقامی پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ کئی فائر ٹینڈرز کے ساتھ مقام پر پہنچ گیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ بوگی کو ٹرین سے الگ کردیا، جس کے بعد کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

حادثہ میں ایک بوگی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی، تاہم ریلوے عملہ کی بروقت کارروائی کے باعث تمام مسافر محفوظ رہے۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے، جبکہ حکام نے واقعہ کی مکمل تکنیکی جانچ کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks