Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
گائیں بیچنے نہیں دیتے تو زہر دے دو - مغربی بنگال میں خاتون تاجر کی آبدیدہ فریاد وائرل

گائیں بیچنے نہیں دیتے تو زہر دے دو - مغربی بنگال میں خاتون تاجر کی آبدیدہ فریاد وائرل

Urdu Leaks 6 days ago

کولکتہ - مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد بڑے جانور فروخت کرنے والے کسان اور تاجران کافی پریشان ہیں کیونکہ اس مرتبہ عیدالضحی کے موقع پر انھیں بڑے جانور فروخت کرنے نہیں دیا جا رہا ہے

جانور فروخت کرنے والی ایک خاتون تاجر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ بی جے پی قائدین پر مسلمانوں کے ساتھ تجارت روکنے کا الزام لگاتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

خاتون نے روتے ہوئے کہا کہ بقرعید کے موقع پر مسلمانوں کو گائیں فروخت کرنے کے لیے انہوں نے 5 لاکھ روپے قرض لے کر مویشی خریدے تھے، لیکن اب بی جے پی قائدین انہیں مسلمانوں کو گائیں اور بھیڑیں فروخت کرنے سے روک رہے ہیں۔

خاتون نے جذباتی انداز میں سوال کیا کہ آخر ہمیں کیوں روکا جارہا ہے؟ اس سے بہتر ہے ہمیں تھوڑا سا زہر دے کر مار ڈالو۔''

ویڈیو میں خاتون یہ بھی کہتی دکھائی دے رہی ہیں کہ بی جے پی قائدین ان کا روزگار چھین رہے ہیں اور کاروبار کرنے نہیں دے رہے۔یہ واقعہ حال ہی میں مغربی بنگال میں منظرعام پر آیا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks