Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کار کا اچانک دروازہ کھولنے سے اسکوٹی پر جارہی خاتون کی موت - تلنگانہ کے محبوب نگر میں دلخراش حادثہ

کار کا اچانک دروازہ کھولنے سے اسکوٹی پر جارہی خاتون کی موت - تلنگانہ کے محبوب نگر میں دلخراش حادثہ

Urdu Leaks 6 days ago

محبوب نگر - تلنگانہ کے محبوب نگر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جہاں کار ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث ایک خاتون جان کی موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق ایک کار کے ڈرائیور نے اچانک دروازہ کھولا، جس کے نتیجے میں وہ دروازہ پیچھے سے آتی ہوئی اسکوٹی سے ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں اسکوٹی پر سوار 45 سالہ خاتون پرسیلا شدید زخمی ہوگئیں

۔زخمی خاتون کو فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔بتایا جاتا ہے کہ متوفیہ ضلع مرکزی سرکاری اسپتال میں اسٹاف نرس کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks