Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
مملکت کے ینبع ایئرپورٹ پر جرمنی اور ترکیہ سے عازمین حج کی پہلی پرواز کی آمد

مملکت کے ینبع ایئرپورٹ پر جرمنی اور ترکیہ سے عازمین حج کی پہلی پرواز کی آمد

Urdu Leaks 6 days ago

کے این واصف

حج 1447ھ کے لیے ینبع کے پرنس عبدالمحسن بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاسپورٹ آفسز نے فیڈرل ریپبلک آف جرمنی اور جمہوریہ ترکیے سے آنے والی عازمین حج کی پہلی فلائٹ کو خوش آمدید کہا۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق عازمین حج کے داخلے، پاسپورٹ اور سامان کی کارروائی ایئرپورٹ پر تمام متعلقہ اداروں کی بھرپور ہم آہنگی کے باعث نہایت آسانی سے مکمل ہوئی۔یہ کوششیں عازمین حج کی خدمت کے لیے مختلف شعبوں کی مکمل تیاری کی عکاسی کرتی ہیں جو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق ہیں۔

ان اہداف کا مقصد عازمین اور زائرین کے سفر کو مزید یادگار بنانا ہے اور انہیں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو اعلیٰ ترین سطح پر پہنچانا ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks