Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
کل چہارشنبہ کو ملک گیر سطح پر میڈیکل شاپس بند رہیں گے

کل چہارشنبہ کو ملک گیر سطح پر میڈیکل شاپس بند رہیں گے

Urdu Leaks 5 days ago

تلنگانہ چیمبر آف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ نے اعلان کیا ہے کہ حقوق کے تحفظ اور مختلف مطالبات کی منظوری کے لیے آل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کی اپیل پر 20 مئی کو ملک گیر ہڑتال منظم کی جائے گی، جس کے تحت چہارشنبہ کے روز ریاست بھر میں میڈیکل شاپس بند رہیں گی۔

بشیر باغ کے دیشودھارک بھون میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیمبر کے نمائندوں نے کہا کہ آن لائن ادویات کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے، کارپوریٹ کمپنیوں کی جانب سے دی جانے والی بھاری رعایتوں کو کنٹرول کیا جائے اور نقلی ادویات کی فروخت کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔ انہی مطالبات کے حق میں یہ بند منظم کیا جارہا ہے۔

نمائندوں نے الزام عائد کیا کہ آن لائن دواؤں کی فروخت اور بڑے کارپوریٹ میڈیکل اسٹورز کی غیرمعمولی ڈسکاؤنٹ پالیسی کے باعث چھوٹے میڈیکل دکان دار شدید مالی بحران کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت فوری مداخلت نہیں کرتی تو ہزاروں چھوٹے تاجر متاثر ہوں گے۔

چیمبر کے عہدیداروں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ضروری ادویات پہلے سے خرید لینے کا مشورہ دیا گیا ہے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ ہنگامی خدمات کے لیے بعض مقامات پر متبادل انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ ایمرجنسی حالات میں عوام کو راحت مل سکے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks