Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
حیدرآباد میں خاتون کا قتل

حیدرآباد میں خاتون کا قتل

Urdu Leaks 5 days ago

حیدرآباد: شہر کے گاندھی نگر پولیس اسٹیشن حدود کے علاقے کواڑی گوڑہ میں ایک خاتون کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا جس سے سنسنی پھیل گئی۔

کواڑی گوڑہ کے رتندیپ بلڈنگ کی چوتھی منزل پر ایک نامعلوم شخص نے خاتون کو چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔نعش دیکھنے والے مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور نعش

کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔فوری طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی اور قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks