Dailyhunt Logo
  • Light mode
    Follow system
    Dark mode
    • Play Story
    • App Story
تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر - کورٹلہ میں سب سے زیادہ درجہ حرات ریکارڈ

تلنگانہ میں گرمی کی شدید لہر - کورٹلہ میں سب سے زیادہ درجہ حرات ریکارڈ

Urdu Leaks 5 days ago

تلنگانہ بھر میں سورج آگ برساتا دکھائی دے رہا ہے اور ریاست شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئی ہے۔ تقریباً تمام اضلاع میں درجۂ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔ جگتیال ضلع کے کورٹلہ میں سب سے زیادہ 45.9 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ علاقہ ریاست کا گرم ترین مقام بن گیا۔

نلگنڈہ ضلع کے کٹانگور، نرمل ضلع کے دستورآباد اور سدی پیٹ ضلع کے کوہیڑہ میں 45.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ منچریال کے ڈنڈی پلی اور پداپلی ضلع کے ایلیگیڈو میں 45.7 ڈگری درجۂ حرارت درج ہوا۔ اسی طرح عادل آباد کے ماول، کریم نگر کے گنگادھرا، نظام آباد کے بھیمگل، راجنا سرسلہ اور کومرم بھیم آصف آباد کے سرپور علاقوں میں 45.6 ڈگری سیلسیس گرمی ریکارڈ کی گئی۔

ہنکمنڈہ کے دھرم ساگر، کھمم کے اینکور اور سوریہ پیٹ کے مٹم پلی علاقوں میں 44.8 ڈگری، میدک کے نرساپور، محبوب آباد کے توررور اور یادادری بھونگیر کے اڈاگڈور میں 44.5 ڈگری، جبکہ ورنگل میں 44.4 اور جنگاؤں میں 44.3 ڈگری سیلسیس درجۂ حرارت درج ہونے سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ریاست میں گرمی کی شدت فوری کم ہونے کے آثار نہیں ہیں۔ آئندہ 3 تا 4 دنوں کے دوران شدید لو مزید بڑھنے اور درجۂ حرارت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ عوام کو دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلنے، زیادہ پانی پینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے

Dailyhunt
Disclaimer: This content has not been generated, created or edited by Dailyhunt. Publisher: Urdu Leaks